لاہور (سچ نیوز )پاکستان کی ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں ہیں ۔تفصیلات کے مطابق روحی بانو گردوں اور نفسیاتی امراض میں مبتلا تھیں جس کے باعث ان کا علاج ترکی کے ہسپتال میں جاری تھا تاہم آج وہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں ہیں ۔ روحی بانو پاکستان کی انتہائی تعلیم یافتہ اداکارہ تھیں اور انہوں نے صدارتی ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا ۔یاد رہے کہ ماضی میں ان کی گمشدگی کی اطلاعات بھی عام ہوئی تھیں اور میڈیا کی جانب سے ان کی کسم پرسی کے حالات کے بارے میں عوام کو بتایا گیا جبکہ ان کو ڈھونڈنے کیلئے مہم بھی شروع کی گئی ۔تاہم کچھ دن کے بعد معلوم ہوا کہ وہ اپنے بھائی کے گھر پر ہیں اور خیریت سے ہیں ۔ یاد رہے کہ روہی بانو فاﺅنٹین ہاﺅس میں علاج بھی کرواتی رہی تھیں ۔