پاکستان کی معروف اداکارہ ایک ساتھ 2 جان لیوا بیماریوں میں مبتلا، زندگی کو خطرات لاحق

پاکستان کی معروف اداکارہ ایک ساتھ 2 جان لیوا بیماریوں میں مبتلا، زندگی کو خطرات لاحق

لاہور (سچ نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے بتایا ہے کہ وہ ایک ساتھ 2 جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نادیہ جمیل نے کہا کہ وہ مرگی اور چکر آنے کے امراض میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان بیماریوں سے جان کو کوئی خطرات لاحق نہیں ہیں لیکن بعض اوقات یہ جان لیوا ہوجاتی ہیں۔ چکر آنے کی بیماری دراصل بہت زیادہ تکلیف دہ ہے کیونکہ اس میں ہر چیز گھومتی ہوئی محسوس ہونے لگتی ہے۔ چکر آنے کے باعث نیند کم آتی ہے، اضطراب پیدا ہوتا ہے ، تیز آوازیں سنائی دیتی ہیں اور روشنی کے چمکارے لگتے ہیں، لیکن ایک اچھی بات یہ ہے کہ یہ سب گزر جاتا ہے۔

نادیہ جمیل کی بیماری پر تبصرہ کرتے ہوئے کاشف نے کہا کہ ان کی والدہ کو بھی چکر آتے تھے ، شروع میں تو جیسے ہی چکر آتا تھا تو وہ ڈاکٹر کے پاس پہنچ جاتے تھے لیکن ادویات کے استعمال کے بعد انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ اس بیماری کا گولیوں سے علاج ممکن نہیں ہے ۔ چکر آنے کا علاج صحیح ورزش ہے جس کی ویڈیوز یوٹیوب سے مل سکتی ہیں۔ٹوئٹر صارف کے صائب مشورے کے بعد نادیہ جمیل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ضرور ایسی ویڈیوز دیکھیں گی اور کوشش کریں گی کہ بیماری پر قابو پانے کیلئے متعلقہ ورزش کریں۔

Exit mobile version