لاہور (سچ نیوز) پاکستان فیشن انڈسٹری کی سپر ماڈل سارہ سرفراز نے ایک سال پہلے شادی کرنے کا اعتراف کر ڈالا۔ سوشل میڈیا پر سارہ سرفراز نے ایک سال بعد اپنی شادی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے سب کو حیران کردیا ہے .دنیا نیوز کے مطابق سارہ نے بتایا کہ ان کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس بارے میں کسی کو اس لئے کچھ نہیں بتایا کیونکہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے ۔ ان کا کہناتھاکہ میں نے شوہر کی تصاویر بھی شیئر نہیں کیں کیونکہ مجھے یہ سب پسند نہیں ۔ شادی کے فیصلے نے میری زندگی کا رخ تبدیل کردیا اور میں بے حد مطمئن ہوں۔ٹاپ ماڈل کا کہناتھا کہ وہ ماڈلنگ جاری رکھیں گی۔