بیجنگ: (سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہم چین کے شراکت دار ہیں، افرادی قوت کی تربیت کیلئے پروگرام ترتیب دیئے جائیں، گوادر بندرگاہ چینی کمپنیوں کیلئے لاگت کم کرے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے لیڈرز گول میز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا صدر شی چن پنگ اور ان کی حکومت کا شکر گزار ہوں، چین کی 70 ویں سالگرہ پر صدر اور چینی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، چین جدید دور میں کامیابی کی عظیم مثال ہے، صدر شی چن پنگ نے بیلٹ اینڈروڈ کا وژن پیش کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا بیلٹ اینڈ روڈ وژن سے رکاوٹیں ختم ہونگی، عوام قریب آئیں گے، بیلٹ اینڈ روڈ وژن سے معیشت کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہوگی، نئی بندرگاہ خطوں کو آپس میں منسلک کرے گی، گوادر