نئی دلی (سچ نیوز) پاکستان کے خلاف افغانستان کے ذریعے دہشتگردی کرانے والے اور بلوچستان میں شورش کے ذمہ دار اجیت دوول کو مودی نے اپنی نئی حکومت میں دوبارہ قومی سلامتی کا مشیر بنادیا ہے۔ اجیت دوول کو نہ صرف قومی سلامتی کا مشیر تعینات کیا گیا ہے بلکہ ان کا درجہ وزیر کے برابر کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے اجیت دوول کی بطور مشیر قومی سلامتی تقرر کی منظوری دے دی ہے، ان کو 31 مئی سے آن ڈیوٹی سمجھا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوول کی وزیر اعظم مودی کی حکومت یا اگلے حکم تک اس عہدے پر فائز رہیں گے اور انہیں کابینہ کے وزیر کا درجہ حاصل ہوگا۔یہ پہلا موقع ہے جب کسی مشیر قومی سلامتی کو وزیر کا عہدہ دیا گیا ہو۔