اسلام آباد(سچ نیوز)عالمی سطح پر پاکستان کو ایک اور اعزاز حاصل ہوا ہے۔پاکستان کو اقوام متحدہ کے زیرانتظام بارہ ملکوں کے عالمی ماحولیاتی بورڈ کی سربراہی مل گئی۔پاکستان اقوام متحدہ کے زیر انتظام بارہ رکنی بورڈ کا سربراہ ہوگا۔مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئےکہا گرین کلائمٹ فنڈ کی سربراہی ملنا اعزاز کی بات ہے،پاکستان ماحولیات کے سب سے بڑے فنڈ کو چیئرکرے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس سے پاکستان کو فنڈز کے حصول میں آسانی ہوگی، پاکستان دس ارب درخت لگانے کے منصوبے کیلئے بھی فنڈز حاصل کرسکے گا۔انہوں نے بتایا کہ پہلے بھی پاکستان ایک سو چالیس ملین کے فنڈز لے چکا ہے۔اس بورڈ عالمی برادری اس فنڈ کیلئے ایک سو ارب ڈالرز مختص کرے گی۔