واشنگٹن (سچ نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستانی کی حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغان مسئلے کے حل میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور ہم پاکستانی حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان بات چیت کا موقع ضائع نہ کریں، جنوبی ایشیاءمیں امن و استحکام دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔