اسلام آباد (سچ نیوز) پیپلزپارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ پاکستان کو قذافی سٹیڈیم بنا کر گولیوں کے چوکے چھکے مارے جارہے ہیں، نئے پاکستان میں توہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ ایک گاڑی کوروکنے پر ڈی پی او کوتبدیل کردیا جاتا ہے۔جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنماناز بلوچ نے کہاکہ جواصول تحریک انصاف نے واضح کئے تھے ، آج تحریک انصاف کے پاس موقع ہے کہ ان اصولوں کو خود پر نافذ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کس کس بات پر روئیں ، وزیر قانون کہتے ہیں کہ آپریشن سوفیصد درست تھا اورساتھ کہتے ہیں کہ تین لوگ بے گنا ہ تھے تو پھر یہ درست کیسے ہوئے ؟ انہوں نے کہا پھر کہتے ہیں کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے تو کیا ماں اپنے بچوں کے ساتھ ایسے سلوک کرتی ہے؟پاکستان کوایک قذافی سٹیڈیم بنا کر گولیوں کے چوکے چھکے مارے جارہے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ نئے پاکستان میں توہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ ایک گاڑی کوروکنے پر ڈی پی او کوتبدیل کردیا جاتا ہے جوبھی حکومت میں ہوتاہے ، اس کو ریاست کی ذمہ داری لینی پڑتی ہے ۔