پیرس (سچ نیوز)بھارت پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے بلیک لسٹ کرانے میں ناکام ہو گیا،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی کارکردگی بہتر کی ہے، پاکستان کا نام فی الحال گرے لسٹ میں ہی ر ہے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ایف اے ٹی ایف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئندہ سال فروری تک گرے لسٹ میں رہے گا ،پاکستان کی نئی حکومت نے بہتر اقدامات کئے ہیں ،پاکستان کو ابھی کچھ اہداف پر اقدامات کی ضرورت ہے ،صدرایف اے ٹی ایف نے مزید کہا کہ پاکستان کو فروری2020 تک وقت دیا گیا ہے ،پاکستان کو ایکشن پلان پر عملدرآمد مکمل کرناہوگا،صدرایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان کو منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کیخلاف اقدامات کرنا ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے متعلق مزید فیصلے آئندہ پلانری اجلاس میں ہونگے ،صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ حکومت پاکستان کے بہتر اقدامات کے باعث مزید وقت دیا گیا ہے ،پاکستان کا نام فی الحال گرے لسٹ میں ہی ر ہے گا۔صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ ایران نے ایکشن پلان پر بہت زیادہ عملدرآمدنہیں کیا،ایران تاحال ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایران کیخلاف مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔