اسلام آباد (سچ نیوز)پاکستان کو آئی ایم ایف سے دوسری قسط موصول ہوگئی ، سٹیٹ بینک کے ذخائر 10ار ب90کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 45کروڑ ڈالر کی دوسری قسط موصول ہوگئی ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 17ارب 59کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ سٹیٹ بینک کے ذخائر 10ارب 90کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن قرار دیا گیاہے ، حکومت کی جانب سے معیشت میں بہتری کے آثار مثبت حکومتی معاشی پالیسیوں کو نتیجہ ہیں۔