اسلام آباد(سچ نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے رہنما نے کہا ہے کہ پاکستان کوچین اورروس سے تعلقات مزیدمضبوط کرناہوں گے۔
دنیا نیوز کے مطابق احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کسی حکومت یا جماعت کانہیں ملک کی ترقی کامنصوبہ ہے ، امریکی وزیرخارجہ کے دورے میں حکومت نے غیرسنجیدگی دکھائی ہے، امریکی وزیرخارجہ ایک ہی وقت میں دھمکی اورتھپکی دےکرچلے گئے،امریکی وزیرخارجہ نے اصل کام بھارت جاکرکیا ہے، بڑی طاقتیں سیکیورٹی پارٹنرزبنتی ہیں یاترقی کے عمل میں ساتھ دیتی ہیں،امریکاپرسیکیورٹی معاملات سے متعلق اعتمادنہیں کیاجاسکتا ہے،پاکستان کوچین اورروس سے تعلقات مزیدمضبوط کرناہوں گے، پاکستان کے پاس امریکاکےساتھ تعلقات کاموقع تھاجسے ضائع کردیاگیا ہے، چینی وزیر خارجہ کادورہ انتہائی سنجیدہ ہے،چین ہمارے ساتھ مشکل حالات میں کھڑاتھااورکھڑاہے۔