اسلام آباد (سچ نیوز) سابق قومی کرکٹر رمیض راجہ نے کہاہے کہ پاکستان کا سپن باﺅلنگ کا شعبہ بہت اچھا نہیں ہے ، پاکستان کو دبئی میں ایک سپنر کو کھلانا پڑے گا کیونکہ دبئی کی پچیں بہت تھکی ہوئی ہیں اور ان پر فاسٹ باﺅلر کامیاب نہیں ہوتا ۔جیونیوز کے پروگرام ”ٹاکرا“ میں گفتگو کرتے ہوئے رمیض راجا نے کہا کہ پاکستان کے پاس سپن باﺅلنگ کاشعبہ بہت اچھا نہیں ہے اور اس کی کمی کوپورا کرنے کیلئے فاسٹ باﺅلر ز کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ دبئی میں پاکستانی ٹیم میں ایک سپنر کو کھلانا پڑے گا کیونکہ یہ پچیں بہت تھکی ہوئی ہیں اور فاسٹ باﺅلر اس پر کامیاب نہیں ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ میں ایک شریف انسان رہاہوں اور گالی گلوچ پر یقین نہیں رکھتا ، سہواگ کو گالی دینا خطرے سے خالی نہیں کیونکہ وہ سود سمیت واپس کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو سوچنا ہوگا کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ مردہ ہوتی جارہی ہے اور اس طرح سے سپانسر شپس بھی ختم ہورہی ہیں۔