فیصل آباد(سچ نیوز)گورنرپنجاب چودھری سرورنےتقریب سےخطاب کر تے ہوئےکہاہے کہ پاکستان کو بے شمار چیلنجز کا سامنا
ہے ، بزنس کمیونٹی کیساتھ مل کرملک کوبحرانوں سےنکالیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نےفیصل آباد میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب نےمل کرملک کی بہتری کیلئےکام کرناہے،برآمدات بڑھائیں گےاوردرآمدات کم کریں گے،پاکستان کوبےشمارچیلنجزکاسامناہے،بزنس کمیونٹی کیساتھ مل کرملک کوبحرانوں سےنکالیں گے۔تقریب میں چیمبر کے منتخب نمائندے، بزنس مین جنید سبحانی سمیت صنعتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی. گورنر پنجاب نے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں اورضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی. انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو عوامی مسائل کو حل کرنے اور عوام کو فوری امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سرکاری افسران کو گڈ گورنس یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔اس ملاقات میں ممبر قومی اسمبلی فرخ حبیب ،چوہدری ظہر الدین سمیت تحریک انصاف کی مقامی قیادت اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی شامل تھے ۔گورنر پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو منتخب نمائندوں کے جائز مسائل حل کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی.