واشنگٹن: (سچ نیوز ) امریکا نے کرتار پور راہداری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سکھوں کو ویزہ فری داخلے کی اجازت دینا خوش آئند ہے، ترجمان نائب امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امریکا اور پاکستان میں اعتماد کی بحالی کی ضرورت ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کرتارپور کوریڈورکے ذریعے سکھوں کو ویزا فری داخلے کی اجازت خوش آئند ہے، امریکا پاکستان اور بھارت کے عوام میں رابطے بڑھانے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں رابرٹ پلانڈینو کا کہنا تھا کہ کہ امریکا کی پاکستان سے متعلق پالیسی واضح ہے، امریکی وزیر خارجہ دونوں ممالک میں اعتماد کی بحالی ضرورت پر زور دے چکے ہیں۔