جودھ پور( سچ نیوز ) پاکستان چھوڑ کر بھارت جا بسنے والے ہندو ڈاکٹر کو پولیس نے بلاوجہ گرفتار کر لیا اور جب ڈاکٹر نے گرفتاری کی وجہ پوچھنے کی جرا¿ت کی تو پولیس نے اسے بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نورجی بھیل نامی یہ ڈاکٹر پاکستان میں سانگھڑ کا رہائشی تھا۔ اس نے یونیورسٹی آف سندھ سے تعلیم پائی اور ڈاکٹر بننے کے بعد خاندان کے ہمراہ 2002ءمیں بھارت چلا گیا جہاں وہ بھارتی شہر جودھ پور میں مقیم ہے۔گزشتہ دنوں اسے پولیس نے گرفتار کر لیا اور جب اس نے اپنی گرفتاری کا جواز معلوم کرنے کی کوشش کی اور احتجاج کیا تو پولیس نے اسے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ دو روز بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سیشن جج نے اس کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔ پاکستان چھوڑ کر بھارت جانے والے ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے نور جی بھیل کو انصاف دلانے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ اس گروپ کا کہنا تھا کہ ”یہ بدقسمتی ہے کہ پاکستان سے آنے والے ایک کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے ساتھ بھارت میں یہ سلوک ہو رہا ہے۔ “ اس گروپ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں ایک میمورنڈم پیش کیا ہے جس میں پولیس کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔
پاکستان چھوڑ کر بھارت جانے والا ڈاکٹر گرفتار اور پھر پولیس نے کیا سلوک کیا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے، یہ تو ہونا ہی تھا
پاکستان چھوڑ کر بھارت جانے والا ڈاکٹر گرفتار اور پھر پولیس نے کیا سلوک کیا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے، یہ تو ہونا ہی تھا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024