اسلام آباد(سچ نیوز)دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ اسلام آباد نئی دہلی کے ساتھ تمام معاملات کاحل بات چیت کے ذریعے چاہتا ہے لیکن پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھاجائے،افغان مسئلے کا حل بھی بات چیت سے ہی ممکن ہے، پاکستان ہمیشہ سے افغان امن عمل کے لیے مذاکرات کا حامی رہا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے یہ دکھ کی بات ہے کہ بھارت کی اندرونی سیاست میں پاکستان کو موضوعِ بحث بنایا جاتا ہے،بھارت میں انتخابات ہونے والے ہیں، اس لیے اس قسم کے بیانات وہاں سے آ رہے ہیں لیکن بھارت کبھی بھی پاکستان میں سیاسی مسئلہ نہیں رہا ،حال ہی میں پاکستان میں انتخابات ہوئے لیکن ان میں بھارت موضوعِ بحث نہیں تھاہ،مارے ہاں دیگر موضوعات پر بات ہوتی ہے لیکن ہندوستان کے بارے میں بات نہیں ہوتی ہے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ "ہماری خواہش امن کی ہے، آپ کو یاد ہوگا کہ وزیرِ اعظم پاکستان نے(بھارت کے وزیرِ اعظم کو)خط لکھا تھا جس میں تمام معاملات کو بات چیت سے حل کرنے کی بات کی گئی تھی اور پھر بھارت اتفاق کرنے کے باوجود بعد میں پیچھے ہٹ گیا، بھارت کے اس رویے کے باوجود پاکستان نے مستقل مزاجی سے اپنی کوشش جاری رکھی اور وہ اسی طرح آگے بڑھنا چاہتا ہے لیکن ہماری امن کی خواہش کو قطعا کوئی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل بات چیت سے ہی ممکن ہے، پاکستان ہمیشہ سے افغان امن عمل کے لیے مذاکرات کا حامی رہا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ دورے اسی سلسلے کی کڑی تھے،ان کے دوروں کا مقصد باہمی تعلقات کو فروغ دینا بھی تھا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے ،پاکستان نے مسائل کے حل کے لیے بھارت کو بھی مذاکرات کی دعوت دی، افغان مسئلے پر عالمی برادری پاکستان کے موقف کی حامی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے حامی ہیں، افغانستان میں امن خطے کے امن کے لیے بہتر ہے ، افغان امن کے لیے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہے ہم چاہتے ہیں افغانستان میں جلد از جلد امن بحال ہو۔
پاکستان نے مسائل کے حل کے لیے بھارت کو بھی مذاکرات کی دعوت دی،امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے: ڈاکٹر محمد فیصل
پاکستان نے مسائل کے حل کے لیے بھارت کو بھی مذاکرات کی دعوت دی،امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے: ڈاکٹر محمد فیصل
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023