پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی تفصیلات بھارت کے حوالے کردیں

پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی تفصیلات بھارت کے حوالے کردیں

اسلام آباد( سچ نیوز )دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 282 بھارتی قیدیوں کی تفصیلات بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کر دی گئیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی قیدیوں میں 55 شہری اور 227 ماہی گیر شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی۔ یہ اقدام قونصلر رسائی معاہدے کی دفعات کے تحت کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ معاہدے کے تحت یکم جنوری و یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔ترجمان کے مطابق اسی طرح بھارتی حکومت پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کو دے گی۔

Exit mobile version