واشنگٹن (سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو پنا ہ دی ، ہمار ے لئے کچھ نہیں کررہا تھا ، اس لئے امداد بند کردی ۔دنیا نیوز کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں نظر انداز کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاہے کہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو پناہ دی،پاکستانی حکام اسامہ بن لادن کی موجودگی کے بارے میں جانتے تھے ۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم پاکستان کو سالانہ 1.3ارب ڈالر دیتے رہے لیکن پاکستان ہمارے لئے کچھ نہیں کررہا تھا ، اس لئے امداد بند کردی ۔ٹرمپ نے پاکستان کے امداد معطل کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ تم جانتے ہوکہ وہ پاکستان میں رہ رہا تھا اور پاکستانی حکام اس کی موجود گی سے بخوبی آگاہ تھے ۔ٹرمپ نے یہ بات القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن اور ایبٹ آباد میں ان کے کمپاﺅنڈ کی موجودگی کا حوالے دیتے ہوئے کی ۔