لاہور (سچ نیوز) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلم، ٹی وی کے ساتھ فیشن اور ماڈلنگ انڈسٹری نے بھی بڑ ا فروغ حاصل کیا ہے اور آج ماڈلنگ کی دنیا میں ہمارے پاس بڑا ٹیلنٹ موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان کا کہناتھا کہ خاص طور پر کراچی اورلاہور میں سب زیادہ ماڈلنگ شو منعقد کئے جاتے ہیں جبکہ اسلام آباد میں بھی ماڈلنگ کے اچھے شوہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری ماڈلز انٹرنیشنل لیول میں ہونے والے شوز میں اپنی صلاحیتوں کو منواچکی ہیں، ماڈلنگ اور فیشن بھی ٹی وی اورفلم کی طرح انڈسٹری کی صورت بن چکے ہیں۔