ممبئی(سچ نیوز) بھارت میں گاڑیوں کی غلط پارکنگ پر جرمانہ 15 ہزار تک ہوسکتا ہے جب کہ لیٹ فیس کے ساتھ جرمانہ 23200 روپے کردیا گیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوریشن نے حکومت کی جانب سے مقرر کردہ پارکنگ ایریاز کے 500 میٹر اطراف میں غیر قانونی طور پر پارک کی گئی موٹر سائیکل پر 5 ہزار اور بڑی گاڑیوں پر 15 ہزار تک جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھاری جرمانے پر لیٹ فیس چارجز میں بھی کئی گنا اضافہ کردیا ہے جس کے تحت تاریخ نکل جانے کے بعد تاخیر سے جرمانہ ادا کرنے والوں کو لیٹ فیس کی مد میں مزید 7 سے 8 ہزار کی ادائیگی کرنا ہوگی یعنی کل جرمانہ 23 ہزار سے تجاوز کرسکتا ہے۔ایکسپریس کے مطابق اس قدر زیادہ جرمانہ عائد کرنے کا مقصد لوگوں کو میونسپل کی جانب سے پارکنگ کے لیے مختص کیے گئے 26 ایریاز میں ہی گاڑی پارک کرنے کا عادی بنانا ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے ٹریفک پولیس کے ریٹائرڈ ملازمین کو بھی بھرتی کیا گیا ہے۔
پاکستان میں شہری ٹریفک چالانوں سے پریشان لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ممبئی میں غلط پارکنگ پر کتنا جرمانہ ہوتا ہے؟
پاکستان میں شہری ٹریفک چالانوں سے پریشان لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ممبئی میں غلط پارکنگ پر کتنا جرمانہ ہوتا ہے؟
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024