نئی دہلی (سچ نیوز)بھارتی آرمی نےپاکستان کےلیے جاسوی کرنے کے الزام میں اپنے ایک فوجی کو گرفتار کر لیا ہے ،گرفتار ملزم پر الزام ہے کہ وہ پاکستان کے نمبرز کے پر فون کالزکر تا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم فوجی کا نام کنچن سنگھ ہےاور اس سے کئی اہم اطلاعات ملی ہیں،ملزم فوجی جوان میرٹھ میں سگنل مین کے طورپرتعینات تھا،جس پرالزام ہے کہ وہ پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہےگرفتارکئے گئے جوان سے پوچھ گچھ جاری ہے،وہ اتراکھنڈ کا رہنے والا ہے اورگزشتہ 10 ماہ سے پاکستانی لوگوں کے رابطے میں تھا۔ وہ مسلسل پاکستان کے نمبروں پربات کرتا تھا، اس لئے اس پرشک گیا۔