اسلام آباد: (سچ نیوز) پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں دسمبر کی نسبت مہنگائی ایک فیصد بڑھی جبکہ رواں مالی سال جولائی تا جنوری مہنگائی میں 6.21 فیصد اضافہ ہوا۔پاکستان شماریات بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی 7.19 فیصد بڑھی۔ ایک سال میں گیس کی قیمت میں 85 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک سال میں بسوں کے کرائے 50 فیصد بڑھے۔
اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں بخار کے شربت کی نرخ 31 فیصد بڑھے۔ ایک سال میں سی این جی 28 فیصد مہنگی ہوئی۔ ایک سال میں سگریٹ 20 فیصد مہنگے ہوئے۔
اس کے علاوہ ایک سال میں ڈیزل 19 فیصد جبکہ مٹی کا تیل 16 فیصد مہنگا ہوا۔ ایک سال میں گھریلو سلنڈر 15 فیصد مہنگا ہوا جبکہ چائے کی پتی 17 فیصد مہنگی ہوئی۔