کراچی ( سچ نیوز ) پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑگئی، کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے صدارت سے استعفیٰ دے دیا،۔نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے قلعے میں دڑاڑیں پڑنے لگی ، پی ٹی آئی کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی صدارت سے مستعفی ہوگئے،مستعفی ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے طور پر سندھ کے مسائل پر توجہ دینا چاہتا ہوں، اس لئے ابھی پارٹی کی صدارت نہیں سنبھال سکتا،فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کردیا ہے۔دوسری طرف ایم کیوایم کی طرح پاکستان تحریک انصاف کے بھی دھڑے بننے لگے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کا نیا دھڑا انصاف ایکشن کمیٹی کے نام سے سامنے آگیا ہے ، نئی نئی بننے والی ایکشن کمیٹی نے خالی کرسی پر قبضہ کرنے کے لیے انصاف ہاؤس میں اجلاس کر ڈالا، باغی گروپ کی قیادت سبحان ساحل، سابق سینئر نائب صدر اسرار عباسی اور حافظ فضل کریم کر رہے تھے ا س حوالے سے اسرار عباسی نے کہا کہ کراچی میں حقیقی قیادت نظرانداز اور مصنوعی قیادت کو ترجیح دی گئی، انصاف ہاؤس کسی کی ملکیت نہیں ہے ہمیں وہا ں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی کی قیادت نے بغیر اجازت انصاف ہاوس میں اجلاس بلانے پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔