اسلام آباد (سچ نیوز )وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور آئی ایم یف مشن سربراہ ہیر الڈ فنگر کے درمیان رابطہ ہواہے جس میں قرض پروگرام کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابقاسد عمر اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان ویڈیو کانفرنس پر مذاکرات ہوئے جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہے جس میں اسد عمر نے حکومت کی طرف سے بجلی، گیس کی قیمتوں پر بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے سرکاری اداروں میں گورننس اور اصلاحات پر بھی بریفنگ دی۔اسد عمر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس وصولیاں بہتر بنانے کے حکومتی اقدامات سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا اور ترسیلی کمپنیوں کے خسارے اور بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔مذاکرات میں طے پایا کہ آئی ایم ایف کا مشن جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کر کے اقتصادی پیکج کو حتمی شکل دے گا ۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رابطہ ،قرض پروگرام پر بات چیت
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رابطہ ،قرض پروگرام پر بات چیت
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
اسلام آباد، پنڈی اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
منجانب
AvaniAdmin
18/04/2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بوسنیا و ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
منجانب
AvaniAdmin
18/04/2026
پنجاب کے 1 لاکھ طلباء و اساتذہ کی ڈیجیٹل سکلز میں مہارت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
منجانب
RajaAa
02/04/2026
لاہور: میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز، 2 لاکھ 85 ہزار امیدوار شریک
منجانب
AvaniAdmin
27/03/2026
وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
منجانب
bilal asghar
22/03/2026
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023