واشنگٹن(سچ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے پاکستان ہمیشہ ایک خاص اہمیت کا حامل ملک رہے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل جوزف کا امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے روبرو کہنا تھا کہ روس، چین، انڈیا اور ایران جیسے ممالک کے درمیان موجود ایٹمی طاقت کا حامل پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو امریکا کے لیے ہمیشہ خاص اہمیت کا ملک رہے گا۔امریکی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہوگا، افغانستان میں 17سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا امریکا بھی جنگ کے خاتمے کے ہدف کے لیے پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔امریکی کمانڈر جنرل جوزف نے افغانستان میں سیاسی بحران کو امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر قیام امن کا خواب پورا نہ ہوسکے گا اور امریکا افغانستان میں قیام امن کے لیے دیگر حلقوں کے ساتھ ساتھ پاکستان سے بھی مثبت کردار نبھانے کا خواہاں ہے۔امریکی کمانڈر جنرل جوزف نے کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ افغانستان کا معاملہ حل ہونے کی صورت میں فریقین کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
پاکستان امریکا کیلیے ہمیشہ خاص اہمیت کا حامل ملک رہے گا:امریکی کمانڈر جنرل جوزف
پاکستان امریکا کیلیے ہمیشہ خاص اہمیت کا حامل ملک رہے گا:امریکی کمانڈر جنرل جوزف
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
حقیقت در حقیقت
منجانب
bushra jabeen
04/11/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
بشریٰ جبیں جرنلسٹ کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
06/10/2025
خودکشی کا بڑھتا رجحان ایک المیہ، ایک پکار*
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025
بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025