لاہور (سچ نیوز) پاکستانی گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں ملک بھر سے گلوکاروں میوزیشن و فنکاروں،پروڈیوسرز ز اور بیوروکریٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر پاکستانی گلوکارہ ماہم سہیل کا کہنا تھا کہ مجھےباقی موسیقی بھی پسند ہے مگر صوفی میوزک ہی دراصل حقیقت ہے،ماہم کا کہنا تھا کہ میرے اس کلام میں ہر لفظ اپنے اندر ایک جہان رکھتا ہے اور اس کی حقیقت سے انکار کرنا کسی حد بھی ممکن نہیں۔ میں بڑی ممنون ہوں کے لوگ میرا میوزک پسند کر رہے ہیں اس میں میرے عزیز اقارب اور میری فیملی نے مجھے بہت زیادہ سپورٹ کیا اور میری پروڈکشن ٹیم نے انتہائی مشکل اور میرے خیالات کو حقیقت میں ڈھالنے کے لئے میرا ساتھ دیاہے جب کہ میری یہ خواہش تھی کہ میں اپنے گانے کو حقیقت میں ویڈیو کی صورت میں بھی لوگوں کو دکھا سکوں جس کے لیے میں نے کوشش کی ہےاور بہت مشکل جگہوں پر شوٹنگ ہوئی اور سارا عمل بخوبی تکمیل کو پہنچ چکا ہے جس کے بعد میری ویڈیو کو جلد ریلیز کر دیا جائے گا ۔اس موقع پر شرکاء نے ماہم سہیل کو ان کے کام کی داد دی اور انھیں مستقبل میں بھی ایسی ہی خوبصورت اور سماعتوں کو خوش گوار احساس دینے کی کوشش جاری رکھیں۔