لاہور(سچ نیوز)پاکستان میں کئی کامیاب ڈرامے اور فلموں میں کام کرنے والی سوہائے علی ابڑوکی ہالی ووڈ میں انٹری ہوئی ہے۔،فلم موٹر سائیکل گرل میں کامیابی سمیٹنے والی سوہا اب ہالی ووڈ پہنچ گئی ہیں۔سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سوہائے علی ابڑو نےہالی ووڈ فلم’دی ونڈو‘سے ہالی ووڈ نگری میں انٹری دی ہے۔سوہائے علی ابڑو اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ فلم کی کہانی ایک 15سالہ لڑکی مینا کے گرد گھومتی ہے ، فلم کی عکس بندی شروع کر دی گئی ہے اورآئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم کی کامیابی کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہی ہیں۔واضح رہے کہ سوہائے علی موٹرسائیکل گرل، جوانی پھر نہیں آنی اور رانگ نمبر سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔جبکہ آدھی گواہی، سرخ چاندنی اور رشتے کچھ ادھورے سے سمیت متعدد ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔