برن(سچ نیوز ) پاکستانی معیشت کے حوالے سے بالآخر وہ خوشخبری آ گئی جس کا ہر پاکستانی کو شدت سے انتظار تھا۔ دی نیشن کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی مالیاتی فرم ’کریڈٹ سوئس‘ نے حال ہی میں اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ پاکستانی معیشت میں بہتری آ رہی ہے اور وہ بحالی کے راستے پر چلنا شروع ہو گئی ہے۔ فرم نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کی مالی معاونت کی بدولت پاکستانی معیشت کے مثبت اشارئیے واضح طور پر بہتر ہوئے ہیں تاہم فرم نے اس خوشخبری کے ساتھ متنبہ بھی کیا ہے کہ پاکستانی معیشت کے لیے آگے بہت سے چیلنجز ابھی باقی ہیں۔فرم نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ”مشاہدہ کیا گیا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔ طویل عرصے بعد پاکستانی کرنسی کی قیمت میں استحکام آنے کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کار پاکستانی معیشت کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کی شرح بڑھنے لگی ہے۔ پاکستانی معیشت کی قلیل مدتی آﺅٹ لک مستحکم ہو چکی ہے اور وسط مدتی آﺅٹ لک میں بہتری آ رہی ہے۔ تاہم پاکستان کو اب بھی کئی معاشی اور جغرافیائی سیاسی خطرات لاحق ہیں اور معیشت میں بہتری کے لیے کئی طرح کی اصلاحات کیے جانے کی ابھی ضرورت باقی ہے۔
پاکستانی معیشت کے بارے میں بالآخر وہ خوشخبری آگئی جس کا ہر پاکستانی کو شدت سے انتظار تھا
پاکستانی معیشت کے بارے میں بالآخر وہ خوشخبری آگئی جس کا ہر پاکستانی کو شدت سے انتظار تھا
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024