لاہور(سچ نیوز) نامور پاکستانی فلم ڈائریکٹرپرویزراناکی دوسری برسی کل 25 جنوری ایونیوسٹوڈیو بعدنماز جمعہ 2.00 بجے قرآن ہوگی جس کااہتمام پرویز راناکے بیٹے علی پرویز رانا اور حیدر پرویز رانانے کیاہے ۔برسی کے موقع پرشوبز کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات شرکت کریں گی ۔ پرویز رانا نے بطور ڈائریکٹر70 کی دہائی میں کام شروع کیااور 2014 تک اردو،پنجابی میں بے شمار کامیاب فلمیں بنائی ۔پرویزرانا نے بطورڈائریکٹرپہلی فلم چراغ بہادر1976سے آغازکیا۔