واشنگٹن (سچ نیوز)امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ امریکہ میں مسئلہ کشمیر کوہرفورم پراجاگر کرتارہے گا،امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کشمیر کے مسئلے کواجاگرکرنے کےلئے سب سے طاقتورآوازہے۔تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کی جانب سے خواتین ارکان پارلیمنٹ کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ،تقریب میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ،پاکستانی سفیر اسدمجید خان نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پرخواتین ارکان پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا،پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ امریکہ میں مسئلہ کشمیر کوہرفورم پراجاگر کرتارہے گا،امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کشمیر کے مسئلے کواجاگرکرنے کےلئے سب سے طاقتورآوازہے۔رومینہ خورشید کا کہناتھا کہ امریکی قانون ساز اپنی حکومت پر زور دیں کہ وہ بھارت کوکشمیرمیں مظالم سے روکے،امریکی حکومت کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کےلئے بھارت پردباوَڈالے،رکن اسمبلی ناز بلوچ نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کو کشمیر میں جاری بھارتی بربریت رکوانے کےلئے کردار ادا کرنا ہوگا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر پر واضح موقف قابل تعریف ہے۔