واشنگٹن (سچ نیوز)امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن نے کہا ہے کہ پاک امریکا دوستی خطے میں امن کیلئے ضروری ہے ، پاکستانی حکومت کو واشنگٹن میں اعتماد سے دیکھا جا رہا ہے ، عمران خان کی لیڈر آف دی ہاﺅس نینسی پلوسی سے ملاقات دنیا کو ایک واضح پیغام تھا۔امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت کو واشنگٹن میں اعتماد سے دیکھا جا رہا ہے ،پاکستانی امریکی کاکس کشمیر کی آواز امریکی ایوانوں تک پہنچا رہا ہے ،شیلا جیکسن نے کہا کہ عمران خان کی لیڈر آف دی ہاﺅس نینسی پلوسی سے ملاقات دنیا کو ایک واضح پیغام تھا،انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کو امریکی انسانی حقوق کے سیکرٹری کے سامنے رکھ رہے ہیں ۔