لاہور( ویب ڈیسک) پاکستان کا بلاک بسٹر ٹی وی ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ جلد انڈین ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔
بھارتی مداح پاکستانی فنکاروں ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیق کو اپنے چینل ’زی زندگی‘ پر دیکھ سکیں گے۔بھارتی چینل ’زی زندگی‘ اس سے قبل متعدد پاکستانی ڈرامے نشر کرچکا ہے جن میں ’قصہ مہربانو کا‘، ’آسمانوں پہ لکھا‘ اور ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ شامل ہیں۔ انسٹاگرام پر ’میرے پاس تم ہو‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے ’زی زندگی‘ نے اعلان کیا کہ ڈرامہ جلد انڈین ٹیلی ویژن کی سکرینوں پر آرہا ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کا مقبول ترین ڈرامہ 2 اگست سے ’زی زندگی‘ پر پیش کیا جائے گا اور اسے بھارتی مداح انجوائے کرسکیں گے۔
The biggest stars of Television, Humayun Saeed and Ayeza Khan, bring you a story that questions the very basics of human desires. #MerePaasTumHo, starts August 2nd 7PM. #ZindagiOnTv#MerePaasTumHo #HumayunSaeed #AyezaKhan #AdnanSiddiqui pic.twitter.com/5INWS31ItM
— Zindagi (@Zindagi) July 23, 2023