’پاکستانی بھائی ہمارے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں، ہم نے جنگ آزادی میں ان کی محبت اور امداد کو نہیں بھلایا،ہم علامہ اقبال کی نظموں کو بھی نہیں بھولے‘

’پاکستانی بھائی ہمارے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں، ہم نے جنگ آزادی میں ان کی محبت اور امداد کو نہیں بھلایا،ہم علامہ اقبال کی نظموں کو بھی نہیں بھولے‘

انقرہ ( سچ نیوز )ترک صدررجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ پاکستانی بھائی ہمارے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں۔ ہم نے اپنی جنگ آزادی میں ان کی محبت اور امداد کو کبھی نہیں بھلایا۔ ہم نے علامہ اقبال کی نظموں کو کبھی نہیں بھلایا ، ترکی کو جب بھی ضرورت پڑی، پاکستان ہمیشہ ساتھ کھڑا رہا ہے۔

ترک صدر نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام کو مخاطب کرکے کہا آپ سب جانتے ہیں کہ پاکستانی بھائی ہمارے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں، ہم نے اپنی آزادی کی جنگ میں ان کی محبت اور امداد کو کبھی نہیں بھلایا، ہم نے علامہ اقبال کی ان نظموں کو کبھی نہیں بھلایا جو انہوں نے ہماری آزادی کیلئے لکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کو دہشتگردی کے خلاف جنگ یا کوئی قدرتی آفت ہو ، جب بھی ضرورت پڑی ، پاکستان ہمیشہ ساتھ کھڑا رہا ہے۔ ترکی پاکستان کے ساتھ نہایت مضبوط، مخلصانہ اور کئی جہتوں میں تعمیری تعلقات رکھتا ہے، ہمارے پاکستانی بہن بھائیوں کا شکریہ ، وہ اپنے ترک بھائیوں کی اس محبت سے آگاہ ہیں۔

Exit mobile version