لزبن (سچ نیوز) ترکی سمیت یورپی یونین نے پاکستانیوں کیلئے ویزا قوانین مزید سخت کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی گرتی ہوئی معیشت اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ترکی سمیت یورپی یونین کے ممبر ممالک نے پاکستانیوں کے لیے ویزا قوانین میں مزید سختی لاتے ہوئے ویزا جاری کرنے کی تعداد میں کمی کر دی ہے یورپی یونین کے خارجہ امور کے ماہر ایک آفیسر کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت پاکستان میں بے یقینی کی صورتحال ہے اور عوام بھی موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے خوش نہیں جس کے بعد معاشی مسائل کا شکار افراد پاکستان سے یورپ کی جانب رخ کر رہے ہیں اور ماہ جون سے اگست تک تقریبا اکہتر ہزار ویزا درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ہر طرح کی مکمل چھان بین کے بعد تقریبا انیس ہزار پاکستانیوں کو مختلف کیٹگری کے ویزا جات جاری کیے گئے ہیں اور نو ہزار درخواستیں التوا کا شکار ہیں سب سے کم ویزا جات پرتگال، یونان، سوئیٹزرلینڈ نے جاری کیے جبکہ سب سے زیادہ ویزہ جات اٹلی، اسپین، ہالینڈ، فرانس اور جرمنی نے جاری کیے، یاد رہے کہ سیزنل کام کاج کے ویزہ جات بھی یورپی یونین کے ممالک پاکستانیوں کو نہیں جاری کر رہے ان کی تعداد بھی محدود کر دی گئی ہے، کام کاج کے لیے سیزنل ویزہ جات سب سے زیادہ نیپال، بنگلہ دیش اور انڈیا کے لوگوں کو جاری کیے جا رہے ہیں۔
پاکستانیوں کیلئے ویزا قوانین مزید سخت مگر کن کن ممالک میں؟ خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کردیا
پاکستانیوں کیلئے ویزا قوانین مزید سخت مگر کن کن ممالک میں؟ خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کردیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024