نیو یارک (سچ نیوز) وزیر اعظم عمران خان، طیب اردگان اور مہاتیر محمد نے مل کر ایک انگریزی ٹی وی چینل کے قیام پر اتفاق کیا ہے جس پر اسلام کے حوالے سے غلط فہمیوں کا جواب دیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ ان کی ترک صدر رجب طیب اردگان اور ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد سے میٹنگ ہوئی ہے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تینوں ممالک مل کر انگریزی زبان کا ایک چینل شروع کریں گے۔ اس چینل کا مقصد اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنا اور اسلام جیسے عظیم دین کے حوالے سے پھیلنے والی غلط فہمیوں کی درستی کرنا ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس چینل کے ذریعے ایسی غلط فہمیاں جو لوگوں کے مسلمانوں کے خلاف کرتی ہیں ان کو دور کیا جائے گا، توہین رسالت ﷺ کے معاملے پر باقاعدہ طور پر آگاہی پھیلائی جائے گی۔ اس قسم کے ٹی وی ڈرامے اور فلمیں بنائی جائیں گی جو مسلمانوں کی تاریخ کے بارے میں مسلمانوں اور پوری دنیا کے لوگوں کو آگاہ کریں ، اس چینل کے ذریعے عالمی میڈیا میں مسلمانوں کی باضابطہ نمائندگی کی جائے گی۔
President Erdogan, PM Mahatir and myself had a meeting today in which we decided our 3 countries would jointly start an English language channel dedicated to confronting the challenges posed by Islamophobia and setting the record straight on our great religion – Islam.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 25, 2019