لاہور(سچ نیوز)ٹی وی کی معروف اداکارہ ردا اصفہانی نے لو میرج کرلی ہے جس کا انکشاف انہوں نے خود سوشل میڈیا پر کیا۔ردا اصفہانی نے انسٹاگرام پر شوہر کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی ہے کہ وہ تین ماہ پہلے شادی کرچکی ہیں۔ ردا اصفہانی کی شادی کراچی کے مشہور فٹنس ایکسپرٹ سلمان شیخ سے ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سلمان شیخ کافی عرصے سے ردا اصفہانی کوفٹنس ٹریننگ دے رہے تھے اور اسی دوران ان کی دوستی پروان چڑھی جس کے کچھ عرصہ بعد انہوں نے خاموشی سے شادی کرلی۔