”ٹی وی چینل یہ کام ہرگز نہ کریں کیونکہ۔۔۔“ پیمرا نے نواز شریف اور مریم نواز کی آمد کے حوالے سے ٹی وی چینلز کو ایسی ہدایات جاری کر دیں

”ٹی وی چینل یہ کام ہرگز نہ کریں کیونکہ۔۔۔“ پیمرا نے نواز شریف اور مریم نواز کی آمد کے حوالے سے ٹی وی چینلز کو ایسی ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد(سچ نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی پاکستان آمد پر کوریج کے لیے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی  نے نیوز چینلز کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی براہ راست کوریج پر پابندی نہیں ہوگی لیکن پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔پیمرا کا موقف ہے کہ تمام چینلزکوئی بھی حساس فوٹیج دکھانے سے گریز کریں گے جب کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے کوریج کی روایات، ویلیوز اور اقدار کا خیال رکھیں گے۔پیمرا کے مطابق کوریج کے دوران عدالتوں اور مسلح افواج کے خلاف پروپیگنڈہ دکھانے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی گالیوں و اخلاق سے گری ہوئی گفتگو نشر کی جائے گی۔پیمرا کی ہدایت کے مطابق نفرت پھیلانے والے مواد کو دکھانے سے بھی گریز کیا جائے گا۔پیمرا کا کہنا ہے کہ تمام نیوز چینلز پیمرا کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے پابند ہوں گے۔

Exit mobile version