ٹیکسی ڈرائیور کی نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، لیکن وجہ ایسی بتائی کہ جج بھی حیران پریشان رہ گیا

ٹیکسی ڈرائیور کی نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، لیکن وجہ ایسی بتائی کہ جج بھی حیران پریشان رہ گیا

لندن(سچ نیوز) برطانیہ میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر گاڑی میں بے سدھ ہو جانے والی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور جب پولیس نے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تو اس نے اپنی شرمناک حرکت کی ایسی وجہ بتا دی کہ جج بھی انگشت بدنداں رہ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 29سالہ فرحان خان نامی اس ٹیکسی ڈرائیور نے عدالت میں بتایا کہ ”خاتون خود میرے اوپر آ کر گری تھی اور اس وقت میری پینٹ کے بٹن کھلے تھے، جس کے نتیجے میں وہ سب کچھ ہوا۔ میں نے اسے ارادتاً زیادتی کا نشانہ نہیں بنایا۔“دوسری طرف 30سالہ متاثرہ خاتون نے عدالت میں بتایا کہ ”میں اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی کرنے کے بعد رات ایک بجے کے قریب کلب سے نکلی اور گھر جانے کے لیے ٹیکسی لی۔ پارٹی میں زیادہ شراب پینے کی وجہ سے میں گاڑی میں لیٹ گئی جس پر ملزم نے سمجھا کہ شاید میں سو گئی ہوں لہٰذا وہ گاڑی ایک سنسان علاقے میں لے گیا اور وہاں مجھے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ میں نشے کی زیادتی کی وجہ سے مزاحمت کے قابل بھی نہیں تھی۔“عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 12سال قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا ہے۔

Exit mobile version