دبئی (سچ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد بلے بازوں، باﺅلرز اور آل راﺅنڈرز کی تازہ ترین فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق تینوں شعبوں میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے۔پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لیا اور رینکنگ میں آسٹریلیا کو بھی تیسری سے پانچویں پوزیشن پر بھیج دیا لیکن آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز، باﺅلر یا آل راﺅنڈر ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے۔بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ سٹیو سمتھ دوسری، کین ولیم سن تیسری، جو روٹ چوتھی، ڈیوڈ وارنر پانچویں، چتیشور پجارا چھٹے، کرونارتنے ساتویں، دنیش چندی مل آٹھویں، ڈین ایلگر نوویں اور عثمان خواجہ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔باﺅلرز میں جیمز اینڈرسن کی ٹاپ پوزیشن پر اجارہ داری برقرار ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کاگیسو ربادا دوسرے، ویرنون فلینڈر تیسرے، رویندرا جدیجہ چوتھے، ٹرینٹ بولٹ پانچویں، پیٹ کومنز چھٹے، رنگانا ہیراتھ ساتویں، روی چندرن ایشوین آٹھویں، جیسن ہولڈر نوویں اور نیل ویگنر دسویں نمبر پر ہیں۔آل راﺅنڈرز کی فہرست میں شکیب الحسن کا راج ہے جبکہ رویندرا جدیجہ دوسرے،جیسن ہولڈر تیسرے، ویرنون فلینڈر چوتھے، روی چندرن ایشوین پانچویں، بین سٹوکس چھٹے، معین علی ساتویں، کرس ووکس آٹھویں، پیٹ کومنز نوویں اور کوشل پریرا دسویں نمبر پر ہیں۔