لاہور(سچ نیوز)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ متعدد بار واضح کرچکی ہیں کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے نام سے بنے اکاونٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے لیکن پھر بھی اس اکاونٹ سے ہونے والی مسلسل ٹویٹس اور ہزاروں فالوورز کی وجہ سے کئی لوگ دھوکہ کھاجاتے ہیں۔ جس کی ایک بار پھر تردید ہوجاتی ہے ۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دراصل یہ اکاونٹ کس کا ہے اور اسے کون چلا رہاہے۔
ٹویٹر پر کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ یہ اکاونٹ دراصل کس کا ہے اور اسے کو ن چلا رہاہے۔
چوہدری سجاد نامی ایک ٹویٹر صارف جو خود کو سوشل ایکٹوسٹ اور تحریک انصاف کا کارکن قراردیتے ہیں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اکاونٹ کوئی قاری ثنا اللہ نامی شخص چلا رہا ہے۔وینا ملک کی ایک پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ’وینا مجھے پتہ ہے یہ کس کا اکاونٹ ہے اور میرے پاس اس کا پکا ثبوت بھی ہے چند ماہ پہلے اس بندے نے مجھے ایک ٹویٹ بھیجی تھی کہ پلیزمیری ٹویٹ آرٹی کرواوراپنی ٹیم گروپ سے بھی کروادو وہ ٹویٹ تواس نے ڈیلیٹ کردی مگراسکے نشان میرے ڈی ایم میں آج تک پڑے ہیں،یہ قاری ثناءاللہ کااکاونٹ ہے ہینڈل دیکھیں‘
لیلیٰ ملک نامی خاتون نے بھی یہی کہا کہ ’یہ ملتان سے تعلق رکھنے والے قاری ثنا ہیں ،چھ ماہ پہلے انہوں نے اپنا نام تبدیل کرکے حریم شاہ رکھ لیا۔‘
ایک اور صارف سلمان بٹ نے لکھاکہ’حیران کن بات ہے کہ کچھ ماہ پہلے انہوں نے جس اکاونٹ پر قاری ثناسے چیٹ کیاتھااب اسی اکاونٹ سے ایک نوٹی فکیشن موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ یہ آئی ڈی اب حریم شاہ کے نام میں تبدیل ہوچکا ہے۔اور ایک گھٹیاشخص شہرت کیلئے فضول باتیں پھیلا رہاہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔کئی سیاسی و سماجی شخصیات کی ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنانے والی حریم شاہ کی جانب سے جب سے شیخ رشید کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے تب سے حریم کیخلاف شدید ری ایکشن سامنے آرہا ہے۔ اس ضمن میں ایک اور سوشل میڈیا پر وائرل شخص بھولاریکارڈ بھی میدان میں آگیاہے۔بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف چلائی گئی ’مہم‘ کے بعد اپنے فیس بک پیج پر کہا ہے کہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے کئی لیڈرز کے بعد ایک اور سکینڈل آنے والا ہے، حریم شاہ کا بھولا ریکارڈ کے ساتھ، کس کس کو ویڈیو چاہیے؟۔ اس پوسٹ میں بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کے ساتھ ایک سیلفی بھی شیئر کی ہے جس میں خاتون کو کرسی پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بھولا ریکارڈ سیلفی لے رہے ہیں۔
ایک اور پوسٹ میں بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کے ساتھ اپنی ایک اور سیلفی شیئر کرتے ہوئے کہا ’ جو سب کی وڈیو لیک کرتی ہے، اب ہوگی اس کی اپنی ویڈیو لیک۔‘اس کے ساتھ ہی بھولا ریکارڈ نے حریم کے ساتھ لی گئی اپنی سیلفیاں بھی شیئر کیں۔