لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں ٹریفک قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر ماڈل صوفیہ مرزا کی گاڑی کا چالان ہوا جس کے خلاف ماڈل نے سوشل میڈیا پر اہلکاروں کی تصاویر شائع کر دیں۔لاہور میں ڈی ایچ اے سے ٹھوکر نیاز بیگ جاتے ہوئے ماڈل صوفیا مرزا کا معروف شاہراہ رنگ روڈ پر اوور اسپیڈنگ پر چالان ہوا۔سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے صوفیا مرزا نے الزام لگایا کہ میری گاڑی کی رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ سے بھی کم تھی لیکن اسکے باوجود ٹریفک پولیس نے اوور سپیڈنگ پر چالان کیا۔ اوور سپیڈنگ سے متعلق میں نے فوٹیج مانگی لیکن ٹریفک پولیس اہلکاروں نے دیکھانے سے انکار کر دیا۔صوفیہ مرزا نے کہا کہ چالان کی رسید دی نہ ہی بقایا رقم واپس کی جبکہ اہلکاروں کا رویہ غنڈوں کی طرح تھا۔انہوں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا۔صوفیا مرزا کے الزامات پر ایس پی رنگ روڈ ملک اکرم کہتے ہیں کہ صوفیہ مرزا کا اوورسپیڈنگ پر چالان کیا گیا اور وہ ایک سو بارہ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلا رہی تھیں جبکہ پانچ سو روپے کا چالان کرکے پانچ سو واپس کیے گئے۔ایس پی رنگ روڈ کا مزید کہنا تھا کہ خاتون نے سب انسپکٹر سے بدتمیزی بھی کی اور چالان کا غصہ انہوں نے سوشل میڈیا پر نکالا۔
@citytrafficpol @PTIofficial @Shafqat_Mahmood @SAMAATV @LahoreNewsHD @DunyaNews @City42_TV @dawn_com @ImranKhanPTI #unsafe #lahore #citytrafficpolice pic.twitter.com/f3f5sqcNrD
— Sophia Mirza (@IamSophiaMirza) December 5, 2018