قاہرہ(سچ نیوز)امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے انکشاف کیاہے کہ وہ خود بھی صدر ٹرمپ کے کئی ٹوئٹس سے اتفاق نہیں کرتیں اور بعض اوقات صدر کافون ایک طرف رکھوادیتی ہیں تاکہ وہ ٹوئٹ نہ کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق قاہرہ آمد پر صحافیوں سے گفتگو میں میلانیا نے کہا کہ ان کے شوہر صدر ٹرمپ جو کچھ ٹوئٹ کرتے ہیں وہ ان میں سے کئی ٹوئٹس سے اتفاق نہیں کرتیں اور اپنی ایمان دارانہ رائے سے صدر کو آگاہ کردیتی ہیں ۔میلانیا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کئی بار انھوں نے ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا فون ایک طرف رکھ دیں ۔