دوحہ ( سچ نیوز )افغان امور کے ماہر صحافی سمیع یوسف زئی نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے امریکی صدر ٹرمپ افغانستان سے فوجی انخلاءسے متعلق کوئی اعلان کردیں گے لیکن ا س سے طالبان کی مطالبات مزید بڑھ جائیں گے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے افغان امور کے ماہرسمیع یوسف زئی نے کہا کہ اگلے ہفتے امریکی صدر ٹرمپ افغانستان سے فوجی انخلاءسے متعلق کوئی اعلان کردیں گے لیکن ا س سے طالبان کی مطالبات مزید بڑھ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انخلا کس حدتک ہوگا، اس بارے میں آنیوالے دنوں تک صورتحال واضح ہوجائے گی ؟
سمیع یوسف زئی کاکہناتھا کہ نئی صورتحال اس وقت سامنے آئے گی جب افغانستان میں نئی حکومت بن جائیگی لیکن اگر امریکہ کے ساتھ طالبان کامعاہدہ ہوگیا تو اس کے دس دن کے بعد قطرمیں انٹرا افغان مذاکرات شروع ہونگے جس کے بعد پتہ چل جائے گاکہ تشدد میں ملوث گروہوں کوافغان حکومت میں کوئی نمائندگی دی جاتی ہے یانہیں دی جاتی ہے ۔