واشنگٹن (سچ نیوز)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہاہے کہ صدر ٹرمپ کا طالبان سے مذاکرات معطلی کا فیصلہ درست ہے،طالبان نے تشدد کاراستہ نہ چھوڑا تو ہم مذاکرات پیچھے ہٹ جائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اپنے ایک انٹرویومیں امریکی وزیرخارجہ مائیک پومییو نے کہا کہ امریکہ کی قومی سلامتی کویقینی بنانا اولین ترجیح ہے ، طالبان کارویہ ٹھیک ہونے تک دباﺅ ڈالتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا طالبان سے مذاکرات معطلی کا فیصلہ درست ہے ، طالبان نے تشدد کاراستہ نہ چھوڑا تو ہم مذاکرات پیچھے ہٹ جائیں گے ۔ طالبان نے حالیہ حملے میں ایک امریکی فوجی کوہلاک کیا ، افغان طالبان کے ایسے رویے پر ان کونوازا نہیں جاسکتا ۔
مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ طالبا ن کے ساتھ مذاکرات میں اچھی پیش رفت ہوچکی تھی ، افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں کو روکنا ہوگا ، ہم نے دیکھناہے کہ طالبان کس طرح اپنے وعدوں پر عمل در آمد کرتے ہیں۔ افغانستان سے صرف امریکی فوجیں نکالنا مقصد نہیں ، مذاکراتی شرائط سے امریکی محفوظ نہیں بنتے تو معاہدہ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ مذاکراتی عمل کے ساتھ ہم کو امریکی مفادات کا بھی تحفظ کرناہے ، ہم کو سخت فیصلوں سے بتاناہوگا کہ ہم کسی کے دباﺅ میں نہیں آئیں گے ۔