واشنگٹن (سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائن الیون کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد کی گئی تقریب میں افغان طالبان کو امن مذاکرات کے تعطل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مزید سخت فوجی کارروائیوں کا عندیہ دے دیا۔پینٹاگون میں اپنی تقریر کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے طالبان کی جانب سے گزشتہ ہفتے ہونے والے حملے کے باعث کیمپ ڈیوڈ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیے ہیں۔ ’ انہوں نے سوچا کہ وہ اس حملے کے ذریعے اپنی طاقت کا اظہار کریں گے لیکن اصل میں انہوں نے اپنی کمزوری دکھائی ہے، گزشتہ 4 دنوں کے دوران ہم نے اپنے دشمن کو سخت طریقے سے نشانہ بنایا ہے، اس طرح نشانہ بنایا کہ اس سے پہلے ان کے ساتھ ایسا نہیں ہوا اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔‘ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی بات نہیں کرتے لیکن اب دشمن کے ساتھ وہ ہوگا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا۔’ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر کوئی ہماری زمین پر حملے کی ہمت کرتا ہے تو ہم اس کو پوری امریکی طاقت اور فولادی جذبے کے ساتھ جواب دیں گے ایسا جذبہ جس کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔‘
ٹرمپ کا طالبان کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ، گزشتہ 4 روز میں بڑے حملوں کا دعویٰ
ٹرمپ کا طالبان کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ، گزشتہ 4 روز میں بڑے حملوں کا دعویٰ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024