واشنگٹن(سچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اْس بیان سے پیچھے ہٹ گئے ہیں جس میں انہوں نے میکسیکو کی سرحد کے راستے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن پر فائرنگ کا عندیہ دیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے باور کرایا کہ انہوں نے امریکی فوجیوں سے ہر گز یہ مطالبہ نہیں کیا کہ تارکین وطن کی جانب سے پتھراؤ کی صورت میں اْن پر گولیاں چلائی جائیں۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ فوجیوں کو فائرنگ نہیں کرنا ہو گی۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ یہ لوگ (مظاہرین) پتھراؤ نہ کریں۔ٹرمپ کے مطابق جو تارکین وطن پتھراؤ کریں گے انہیں طویل عرصے کے لیے گرفتار کر لیا جائے گا۔اس سے قبل ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ سرحد پر تارکین وطن نے اگر امریکی فوجیوں پر پتھراؤ کا ارادہ کیا تو فوج بھی جواب دے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ لوگ پتھراؤ کریں جیسا کہ انہوں نے میکسیکو کی پولیس اور فوج کے ساتھ کیا، تو ایسی صورت میں امریکی فوجیوں کو چاہیے کہ اس عمل کو بندوق کے استعمال کے مترادف شمار کریں۔
ٹرمپ تارکین وطن پر گولی چلانے سے متعلق اپنے بیان سے پلٹ گئے
ٹرمپ تارکین وطن پر گولی چلانے سے متعلق اپنے بیان سے پلٹ گئے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
حقیقت در حقیقت
منجانب
bushra jabeen
04/11/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
بشریٰ جبیں جرنلسٹ کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
06/10/2025
خودکشی کا بڑھتا رجحان ایک المیہ، ایک پکار*
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025
بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025