واشنگٹن ( سچ نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک نیو جرسی میں شادی کی تقریب میں جا پہنچے، انہیں دیکھ کر دلہا اور دلہن سمیت دیگر تمام شرکاءحیران رہ گئے،ٹرمپ نیو جرسی ریاست کے شہر بڈمنسٹر میں اپنے ملکیتی گالف کلب میں منعقدہ اپنے حامی نوجوان کی شادی کی تقریب میں جا پہنچے،دلہا مونگیلی نے وائٹ ہاﺅس میں متعدد اہم شخصیات کو اپنی شادی کے دعوت نامے ارسال کیے تھے۔ان میں صدر ٹرمپ بھی شامل تھے، تقریب میں صدر ٹرمپ کی شرکت کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، صدر نے دولہا اور دلہن سے معانقہ کیا۔ انہیں شادی کی تقریب میں دیکھ کر شرکاءنے ”امریکا زندہ باد“ کے نعرے لگائے۔