واشنگٹن (سچ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جارج بش سینئر کی وفات کے باعث جی 20 سربراہ اجلاس سے متعلق اپنی پریس کانفرنس بش کی آخری رسومات تک ملتوی کر دی، صدر ٹرمپ بش سینئر کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق سابق صدر جارج بش سینئر کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی ، امریکی صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔صدر ٹرمپ 5 دسمبر کو ملک میں یوم سوگ کا اعلان کریں گے، آخری رسومات نیشنل کیتھڈرل واشنگٹن میں ہوں گی ، بش سینئر کی اہلیہ کا انتقال اپریل میں ہوا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی تھی۔امریکا کے 41 ویں صدر جارج ڈبلیو بش سینئر کا انتقال گزشتہ روز 94 برس کی عمر میں ہوا ہے۔