ہنوئی (سچ نیوز)ویتنام میں شدید سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث 16افراد ہلاک جبکہ 4افراد لاپتہ ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قدرتی آفات سے بچاؤ کی مرکزی کمیٹی نے بتایا کہ ویتنام میں شدید سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث 16افراد ہلاک جبکہ 4افراد لاپتہ ہوگئے، متعددگھر،کھیت، سڑکیں ،حفاظتی پشتے تباہ ہو گئے ۔ کمیٹی نے بتایا کہ ویتنام کے صوبے تھان ہوا میں 10افراد ہلاک اور اور2 افراد لا پتہ ہیں جبکہ 5 شمالی صوبوں لائی چو،سون لا، ین بائی، لانگ سن اور ہوا بھن میں اب تک 6 افراد ہلاک اور 4 لا پتہ ہو گئے ہیں، شدید سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے متعددگھر،کھیت، سڑکیں ،حفاظتی پشتے اور نہریں تباہ ہوئیں جبکہ2400مویشی اور102400 سے زائد پرندے ہلاک ہوئے۔