نئی دہلی (سچ نیوز) بھارت میں ایک کلینک ایسا ہے جہاں مریضوں کو دیکھنے کی فیس’ ایک روپے‘ ہے، اب تک یہاں دس بچوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔بھارت کے ریلوے اسٹیشنوں پر ’one rupee clinic‘ کے نام سے کلینکس قائم کئے گئے ہیں جہاں ڈاکٹر مریضوں کو سستی ترین طبی سہولتیں فراہم کرتے ہیں۔یہ کلینکس بھارت کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر قائم کئے گئے ہیں جہاں کسی بھی ایمرجنسی میں ایک روپیہ دے کر علاج کرایا جا سکتا ہے۔حال ہی میں ٹرین کے ذریعے ممبئی جانے والی ایک 29 سالہ حاملہ خاتون نے مہاراشٹرا کے ریلوے اسٹیشن پر واقع کلینک پر بچے کو جنم دیا ہے۔کلینک کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس کلینک میں جنم لینے والا یہ دسواں بچہ ہے اور ماں اور بچے کی صحت بالکل ٹھیک ہے تاہم دونوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کلینکس کے قیام نےکسی بھی ہنگامی حالت کے لیے آج اپنی اہمیت ثابت کر دی ہے۔انہوں نے ریلوے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں اس کلینک کے ذریعے ایمرجنسی میڈیکل رومز چلانے کا موقع فراہم کیا۔
وہ کلینک جہاں مریضوں کو دیکھنے کی فیس’ ایک روپے‘ ہے
وہ کلینک جہاں مریضوں کو دیکھنے کی فیس’ ایک روپے‘ ہے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
حقیقت در حقیقت
منجانب
bushra jabeen
04/11/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
بشریٰ جبیں جرنلسٹ کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
06/10/2025
خودکشی کا بڑھتا رجحان ایک المیہ، ایک پکار*
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025
بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025